ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / شیوراج سنگھ چوہان نے دوسرے ہی دن اپنی غیر معینہ بھوک ہڑتال توڑی

شیوراج سنگھ چوہان نے دوسرے ہی دن اپنی غیر معینہ بھوک ہڑتال توڑی

Mon, 12 Jun 2017 18:08:03  SO Admin   S.O. News Service

بھوپال، 11؍جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج یہاں دوسرے دن اپنی غیر معینہ بھوک ہڑتال توڑ دی ۔صوبہ میں امن بحالی کے لیے وہ یہاں بھیل دسہرہ میدان میں بھوک ہڑتا ل پر کل ہی بیٹھے تھے۔انشن توڑنے سے پہلے چوہان نے کہاکہ ریاست میں امن بحالی ہو گیا ہے، کل اور آج کسی بھی پر تشدد واقعہ کی اطلاع مدھیہ پردیش سے نہیں آئی ہے، اس لیے اب میں انشن توڑ رہا ہوں۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کیلاش جوشی نے چوہان کو ایک گلاس ناریل پانی پلا کر ان کی بھوک ہڑتال توڑوائی ۔اس سے پہلے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور تھاورچند گہلوت، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیی اور پارٹی کے قومی نائب صدر پربھات جھا سمیت وہاں موجود لوگوں نے وزیراعلیٰ سے انشن ختم کرنے کی درخواست کی۔کانگریس نے وزیر اعلی چوہان کے اس انشن کو کل نوٹنکی بتایا تھا۔چوہان نے کہاکہ مندسور ضلع میں 6 ؍جون کو کسان تحریک کے دوران 5 کسانوں کی موت کے لیے جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اس کو سخت سزادی جائے گی۔غورطلب ہے کہ مندسور حالیہ کسان تحریک کا بنیادی مرکز رہاہے ، وہاں پر 6 ؍جون کو پولیس کی فائرنگ میں پانچ افراد کی موت ہو گئی تھی جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔اس کے بعد کسان تحریک اور پرتشد ہو گئی تھی اور اس دوران ریاست میں خاص طور پر مغربی مدھیہ پردیش میں تشدد، آگ زنی، تخریب کاری اور لوٹ مار کے کئے واقعات پیش آئے تھے ۔ا س سے دلبرداشتہ ہوکر امن بحالی کے لیے وزیر اعلی بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے تھے۔
 


Share: